• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ ڈونر کانفرنس، افغانستان میں ہنگامی امداد کے لیے آج فنڈز اکٹھے کیے جائیں گے

اقوام متحدہ آج افغانستان میں انسانی امداد کیلئے ایمرجنسی فنڈز اکٹھے کر رہا ہے۔ یہ فنڈ اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بلائی گئی 'یونائیٹڈ نیشنز انٹرنیشنل ڈونرز کانفرنس فار افغانستان ' میں اکٹھے کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک سے اپیل کی تھی کہ وہ اس سال کے آخر تک کیلئے افغانستان کے عوام کی خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 600 ملین ڈالر اکٹھے کریں۔

دوسری جانب بیلجیئن منسٹر برائے ڈیولپمنٹ و کوآپریشن نے اعلان کیا ہے کہ اس فنڈ میں بیلجیئم فوری طور پر 2 ملین یورو ادا کرے گا۔

اکٹھی کی جانے والی یہ تمام رقم اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسیوں خصوصی طور پر ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔

تازہ ترین