• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان


بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئے کورونا ضوابط کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ریاض سے محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق ضوابط کا تعلق براہ راست پروازوں سے سعودیہ آنے والے مسافروں سے ہے۔ 

سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق تصدیق شدہ ویکسین کی ایک خوراک لینے والوں کو سعودی عرب پہنچنے پر 5 دن قرنطینہ کرناہوگا۔ سعودی عرب آنے سے 72 گھنٹے پہلے پی سی آر کرانا ہوگا اور سعودی عرب آنے کے 24 گھنٹے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

سعودی محکمہ شہری ہوابازی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا منفی نتیجہ آنے پر 5ویں دن پھر پی سی آر کرانا ہوگا۔

سعودی عرب میں 18 سال سے کم عمر  مسافر بچوں کے لیے الگ ضابطے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 18سال سے کم عمر بچوں کو 5 دن کے لیے ہاؤس آئسولیشن کرنا ہوگا۔ 

سعودی حکام کے مطابق 8 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو 5ویں دن پی سی آر کرانا ہوگا۔

سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق نئے ضابطوں کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا۔

تازہ ترین