کراچی کے علاقے ماڑی پور میں پانی بجلی بندش پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس کے باعث اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
کراچی کی ماڑی پور روڈ پر لیاری اور ماڑی پور کے علاقہ مکینوں نے پانی بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا جس کے باعث مرزا آدم خان روڈ سے آئی سی آئی ماڑی پور روڈ آنے اور جانے والی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے چھوٹی گاڑِیوں کو مرزا آدم خان روڈ سے میراں ناکہ کی جانب اور آئی سی آئی سے ٹاور کی طرف متبادل راستہ فراہم کیا گیا۔
دو گھنٹے جاری رہنے والے مظاہرے کے بعد علاقہ پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے احتجاج کو ختم کرا دیا، جس کے بعد ماڑی پور روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔