• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف پاکستانی اداکار ہ اریبہ حبیب کا نام بھی ان پاکستانی اداکاروں کی فہرست میں آگیا ہے جو کہ پاکستان کے دوست ملک ترکی کی خوبصورتی سے متاثر ہیں۔

اریبہ حبیب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں جو ترکی کے شہر استنبول میں لی گئی ہیں ۔


انہوں نے یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ مجھے اس جگہ سے محبت ہے۔‘

اس سے قبل اداکارہ عائزہ خان نے بھی ترکی کے شہر استنبول کو اپنی پسندیدہ جگہ قرار دیا ہے ۔

عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستان کے دوست ملک تُرکی کے شہر استنبول کی تصویر شیئر کی تھی۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں واپس اپنے پسندیدہ شہر آگئی۔‘

اس کے علاوہ اب تک شوبز انڈسٹری کے کئی نامور اداکار ، جن میں عائزہ خان ، دانش تیمور ، عمران عباس ، ایمن خان ، منیب بٹ ، صبا قمر اور دیگر شامل ہیں۔

ترکی میں اپنے مختلف پراجیکٹس اور فیملی کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے گئے اورقدرتی خوبصورتی سے سرشار ملک سے دلکش مناظر سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

تازہ ترین