• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کو عمر شریف کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہیے: خالد انعم

سینئر اداکار خالد انعم نے اسپتال میں داخل عمر شریف کی حالیہ تصاویر شیئر کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسا نہ کریں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ براہِ کرم عمر شریف کی پرائیویسی کا خیال کرتے ہوئے ان کی اسپتال کی تصویریں یہاں پوسٹ نہ کریں۔


خالد انعم نے کہا کہ غیر حساس نہ ہوں، کسی کے مشکل وقت میں اگر اس کا ساتھ نہیں دے سکتے تو اس قسم کی تکلیف بھی نہ پہنچائیں۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ کو کسی کے لیے دعا کا کہنا ہے یا کسی کے لیے تشویش ظاہر کرنی ہے تو اس کی عام ہنستی مسکراتی تصویر بھی شیئر کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین