لاہور ہائی کورٹ نے سانحۂ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ نے انسپکٹر رضوان قادر کی درخواست پر سماعت کی۔
اپنے دلائل میں اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو کیس کی تفصیلات اور اس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
عدالت کے استفسار پر وکیل اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ متاثرین جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔