• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن رواں ہفتے تاجکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق رواں ہفتے تاجکستان میں افغانستان کے معاملے پر علاقائی سلامتی کے اجلاس منعقد ہونے ہیں۔

اب روسی صدر پیوٹن علاقائی سلامتی کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کریں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ وفد میں شامل افراد کےکورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد روسی صدر پیوٹن نے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے۔

کریملن نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن بالکل صحت مند ہیں اور وہ خود وائرس کا شکار نہیں ہوئے ہیں، روسی صدر نے احتیاطی طور پر خود ساختہ تنہائی اختیار کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیوٹن رواں ہفتے تاجکستان کا دورہ نہیں کریں گے، جہاں افغانستان کے معاملے پر علاقائی سلامتی کے اجلاس ہونے ہیں، روسی صدرعلاقائی سلامتی کے اجلاسوں میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حصہ لیں گے۔

تازہ ترین