• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پیس فورم ہالینڈ کے وفد کی سفیر پاکستان سےملاقات

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) کشمیر پیس فورم ہالینڈ کے وفد نے ہالینڈ میں نئے متعین سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ سے سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ میں ملاقات کی۔ وفد میں کشمیر پیس فورم ہالینڈ کے صدر راجہ زیب خان، نائب صدر راجہ قمر زیب اور سیکرٹری جنرل ہالینڈ میں پاکستانی سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر بھی شامل تھے۔ وفد نے سفیر پاکستان کو سفارتی منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد دی اور گلدستے پیش کئے، کشمیر پیس فورم ہالینڈ کے عہدیداروں نے سفیر پاکستان کو کشمیر پیس فورم کی کارکردگی اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سفیر پاکستان نے کشمیر پیس فورم کی کارکردگی اور آزادی کشمیر کےسلسلے میں اس کی کاوشوں کو سراہا، وفد نے سفیر پاکستان سلجوق مستنصر کو آئندہ کے پروگراموں سے بھی آگاہ کیا۔
تازہ ترین