• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انشورنس انڈسٹری میں شفافیت بہتری کی ضامن ہے، ڈی جی انشورنس محتسب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی جی انشورنس محتسب مبشرنعیم صدیقی نے کہاہےکہ انشورنس انڈسٹری میں شفافیت بہتری کی ضامن ہےجبکہ انشورنس کمپنیوں سے وابستہ عہدیداران کاکہناہےکہ سرکاری سطح پر انشورنس کو لازمی قراردینے سے انڈسٹری ترقی کرے گی۔گزشتہ روزصدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایات پر وفاقی انشورنس محتسب سیکریٹریٹ میں ’’انشورنس انڈسٹری کی ترقی‘‘ کے حو الے سے ایک اعلی سطح کی کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹرجنرل وفاقی انشورنس محتسب سیکریٹریٹ مبشرنعیم صدیقی کی صدارت میں ہوا جس میں آصف محمود ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، شبیر غلام علی چیئرمین انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان، جاوید احمد چیف ایگزیکٹو آفیسر جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ، زین ابراہیم چیف آپریٹنگ آفیسر ای ایف یو لائف انشورنس لمیٹڈ، محمد راحت صادق ایڈوائزر دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ اور عظیم اقبال پیرانی چیف ایگزیکٹو آفیسر پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ نے شرکت کی۔

تازہ ترین