• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی روٹیشن پالیسی کے بعد ایف آئی اے میں مقدمات درج ہونے کی تعداد تقریباً صفر

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے میں روٹیشن پالیسی کے تحت بین الصوبائی تبادلوں سے سوائے سائبر کرائم سرکلز کے کسی بھی سرکل جس میں اینٹی کرائم سرکلز، بینکنگ سرکلز، اسٹیٹ بینک سرکلز، کارپوریٹ کرائم سرکلز، کاؤنٹر ٹیررازم سرکلز اور اکنامک کرائم سرکلز شامل ہیں، میں گزشتہ تین ماہ میں مقدمات درج ہی نہیں کئے گئے ہیں۔ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں مقدمات اس لئے درج ہوسکے کہ غیر قانونی طور پر سفر کرنے والوں کی واپسی جاری رہتی ہے۔ اس حوالے سے پورے ملک کے چند اعلیٰ افسران سے رابطے کئے گئے، سب نے اپنی شناخت نہ لکھنے کی درخواست پر یہ بات تسلیم کی کہ روٹیشن پالیسی کے نفاذ کے عمل کے بعد گزشتہ تین ماہ میں مقدمات درج ہونے کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

تازہ ترین