• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا ایک سال قبل اغواء بھٹہ مزدور کی بیٹی کو بازیاب کرنیکا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے سرگودھا کے تھانہ شاہ پور صدر کے علاقے سے ایک سال قبل بھٹہ مزدور کی بیٹی کو بدکاری کی نیت سے اغوا کرنے سے متعلق درج ایف آئی آر کے ملزم محمد عمیر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کے دوران پولیس کو آئندہ سماعت تک مغویہ کو بازیاب کرکے پیشرفت پورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے مزید سماعت دس روز کیلئے ملتوی کردی ہے،جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ بچی کو زندہ یا مردہ ہر حالت میں تلاش کرکے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں، جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بنچ نے منگل کو ملزم محمد عمیر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی تو اس کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا جس پر ضانت کے حوالے سے کوئی کارروائی نہ ہوئی جبکہ ایس ڈی پی او سرگودھا اور مدعی محمد رمضان کے وکیل غلام محبوب کھوکھر پیش ہوئے۔

تازہ ترین