• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور چین کیساتھ جنگ سے دنیا تباہ ہو جائیگی، سینئر امریکی جنرل

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں ایک سینئر ترین فوجی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں جیسے جیسے جوہری اسلحہ بڑھتا جا رہا ہے اور مختلف ممالک اپنے ہتھیاروں اور راکٹس کو جدید سے جدید تر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ کشیدگی میں کمی لائے جائے اور جوہری جنگ کے خطرات کو کم کیا جائے۔ پیر کو واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک بروُکنگز انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے وائس چیئرمین جنرل جان ہیٹن نے خبردار کیا کہ اگر تنازعات قابو سے باہر نکل گئے تو معاملات بگڑ جائیں گے۔ 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دماغ کو ٹھنڈا رکھنا ہوگا اور مسائل حل کرنا ہوں گے، ہم نے سوویت یونین سے لڑائی نہیں کی، ایک بڑی طاقت کی حیثیت سے ہمارا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ کبھی بھی چین اور روس کے ساتھ لڑائی نہ ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو اس سے دنیا اور عالمی معیشت تباہ ہو جائے گی، یہ سب کیلئے برا ہوگا، اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم جنگ کی سمت میں نہ جائیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سوویت یونین کے زوال کے بعد دیکھیں تو نیٹو اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدوں سے معلوم ہوتا ہےکہ روس ہمارے لیے خطرہ نہیں ہے۔ 

تاہم، جنرل ہیٹن نے کہا کہ روس اپنے جوہری اسلحے کو جدید تر بنا رہا ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ شاید وہ لوگ امریکا سے پریشان رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کوششیں جاری رہی ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوں لیکن مکمل استحکام کی پوزیشن تک پہنچنے کیلئے ابھی وقت لگے گا۔

تازہ ترین