• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

OGDCL کا گردشی قرضہ701 ارب 46 کروڑ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) او جی ڈی سی ایل کا سرکلر ڈیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ،ذرائع نےبتایاہے کہ اوجی ڈی سی ایل کا سرکلر ڈیٹ 701 ارب 46 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ ڈی سی ایل کا خالصتا ًسرکلر ڈیٹ 517 ارب 81 کروڑ روپے ہوگیاہے ۔گیس کمپنیوں کے ذمہ اوجی ڈی سی ایل کے مجموعی طور 386ارب 105کروڑ روپے مجموعی طور پر واجب الادا ہیں اس میں سے سوئی سدرن کے زمہ 218ارب 72کروڑ روپے جبکہ سوئی نادرن کے زمہ 168ارب33کروڑ روپے واجب الادا ہیں اسی طرح اوچ پاور نے اوجی ڈی سی ایل کو 76ارب70 کروڑ روپےادا کرنے ہیں جبکہ اٹک ائل ریفائنری کے ذمہ 27 ارب روپے، دیگر ریفائنریز کے ذمہ او جی ڈی سی ایل کے 30 ارب 57 کروڑ روپےاور پاور ہولڈنگ کے 179 ارب 39 کروڑ روپےواجب الادا ہیں جبکہ لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں او جی ڈی سی ایل کی وصولیاں183ارب 66 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں ہیں۔

تازہ ترین