• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر، ٹی وی رپورٹ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا صورتحال میں بہتری پر 24 میں سے18 اضلاع میں بندشوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے،لاہور میں چوبیس گھنٹو ں کے دوران کورونا کیسز کی مثبت شرح 12 فیصد رہی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 78 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2580 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، سندھ میں کورونا سے مزید 15مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 703 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا صورتحال میں بہتری پرکورونا بندشوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے، مارکیٹس رات 10بجے تک کھلی رہیں گی، رات 12 بجے تک ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی، ویکسی نیشن کی شرط کے ساتھ 200 افراد کی ان ڈور،آؤٹ ڈور تقریبات میں 4 سو افرا کی شرکت ممکن ہوگی، دفاتر میں مکمل حاضری اور نارمل اوقات کار نافذکر دیا گیا ہے، 16 ستمبر سے تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جائینگے، تاہم کورونا کی زیادہ شرح کے باعث لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں میں 22ستمبر تک بندشیں برقرار رہیں گی،لاہور میں کورونا کا پھیلاؤ کم نہیں ہوسکا، چوبیس گھنٹوں میں شرح 12 فیصد رہی،ملتان میں شرح آٹھ فیصد ،راولپنڈی میں سات، اسلام آباد میں چھ فیصد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں پانچ ، پانچ فیصد رہی،پنجاب بھر میں شرح 7 فیصد رہی،ملک میں کورونا سےمزید78 افراد انتقال کرگئے، 2 ہزار580 نئے کیسوں کی تصدیق، شرح تقریباً ساڑھے 5فیصد رہی۔

تازہ ترین