کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دیا جائے اور قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ گلگت بلتستان کی نشستوں کی تعداد 10 کی جائیں نیز ایوان بالا سینیٹ میں بھی دیگر صوبوں کے برابر نشستیں دی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے زمہ داران سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام ہمیشہ سے ریاست پاکستان کے وفادار ہیں اور ہر مشکل وقت میں وطن عزیز کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔