• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میوہسپتال ،مریضوں کے لواحقین پرتشدد،2ملازمین معطل

لاہور(جنرل رپورٹر) میو ہسپتال میں سکیورٹی سپروائزرزوہیب اور وارڈ اٹینڈنٹ غفار کی جانب سے مریضوں کےلواحقین پر تشدد کی ویڈیوز منظر عام پر آگئیں، ایم ایس میو ہسپتال نے دونوں ملازمین کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ، گوالمنڈی پولیس سٹیشن نے ملزم زوہیب کے خلا ف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ، میو ہسپتال میں مریضوں کےلواحقین کو ایم ایس آفس کے سامنے روک کر ان پر تشدد کیا گیا اور تھپڑوں سے مار پٹائی کی گئی دوسری ویڈیو میں دو افراد پر موبائل چوری کا الزام لگا کر ان کو ایک کمرے میں بند کیا گیا اور ان پر لکڑی اور جوتوں سے پٹائی کی گئی اور ان سے زبردستی موبائل فون چوری کرنے کے حوالے سے اقرار نامہ لکھوایا گیا،اور ان کو چوری اور منشیات کےشبہ میں تشدد کیا گیا ہے۔ جنیٹوریل سپروائزرزوہیب نے مریضوں کےلواحقین پرتشدد کرتا رہا۔ ایم ایس ڈاکٹرافتخار کا کہنا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی سٹی رضوان طارق کو ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ ملزم ذوہیب میو ہسپتال سکیورٹی سپروائزر کے طور پر کام کرتا ہے ۔
تازہ ترین