• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو بلیک میل کرنیوالے2ملزمان کا ریمانڈ، تیسرا جیل منتقل

ملتان(سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بیوی، منگیتر اور ایک خاتون کی قابل اعتراض تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کا جسمانی جبکہ ایک ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ملزم سید علی حیدر نے اپنی بیوی (ح) کی دوران ازدواجی زندگی نیازیبا تصاویر بنائیں۔ملزم کاشف نے مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والی خاتون (ر) کو منگنی ختم ہونے کے بعد نازیبا تصاویر کے ذریعے ہراساں کیا۔بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ملزم شاہزیب نے خانیوال کی رہائشی خاتون (ص) کی قابل اعتراض تصاویر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دے کر تعلقات بنانے پر مجبور کیا۔
ملتان سے مزید