شمالی اور جنوبی کوریا نے چند گھنٹوں کے وقفے سے آج بلیسٹک میزائلوں کے تجربات کئے ہیں۔
امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قرار دادوں کی خلاف ورزی اور پیانگ یانگ کے پڑوسیوں کے لیے خطرہ ہے۔
جنوبی کوریا نے آج آبدوز سے لانچ کیا جانے والا بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا، صدر مون جے ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیسٹ پہلے سے طے شدہ تھا، یہ شمالی کوریا کے تجربے کے جواب میں نہیں کیا گیا۔
جنوبی کوریا کے تجربے سے کچھ گھنٹے قبل شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بلیسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔
شمالی کوریا نے دو روز قبل بھی نئے کروز میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔