امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں 13 بار ادویات کی قیمتیں بڑھی ہیں۔
لاہور سے جاری کیئے گئے بیان کے ذریعے امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ادویات اور پپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ انسولین اور اینٹی بائیوٹک ادویات کی قیمتیں 100 سے 300 فیصد بڑھی ہیں۔
امیرِ جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بھارت میں جو دوائی 100 روپے کی ہے وہ یہاں 500 روپے کی فروخت ہو رہی ہے۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ڈرگ پرائسنگ پالیسی واپس لے اور پٹرولیم لیوی ختم کرے۔