مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیرِ اعظم عمران خان سے گھوڑے اور سائیکل پر بیٹھنے کا مطالبہ کر دیا۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرول مہنگا کر کے عوام کی غربت کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عوام کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں ہیں، اب وزیرِ اعظم عمران خان کی طرف سے سائیکل اور گھوڑے خریدنے کا مشورہ آئے گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کے پاس دوا، گیس اور بجلی لینے کے پیسے نہیں وہ گھوڑے اور سائیکل کہاں سے خریدیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں سب سے زیادہ خرچہ وزیرِ اعظم عمران خان کا ہے۔
ترجمان نون لیگ نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان گھر جائیں، ہم پیٹرول، آٹا، چینی، گیس، دوا اور بجلی سستی کر دیں گے۔