• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر اور کراچی کو مزار شریف کے راستے تاشقند سے ملانا چاہتے ہیں، فواد چودھری


وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سی پیک کو سینٹرل ایشیا سے جوڑنا چاہتا ہے، ہم گوادر اور کراچی کو مزار شریف کے راستے تاشقند سے ملانا چاہتے ہیں۔

 دوشنبے میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تاشقند سے سی پیک روٹ دوشنبے اور قازقستان تک جائے،  ساری وسط ایشیائی ریاستیں ٹرین اور سڑک سے لنک ہوجاتی ہیں، ٹرین سے وسط ایشیاء جڑ جائے تو سارا منظر نامہ بدل سکتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے قازقستان کے صدر سے افغانستان کی صورت حال پر بات کی، وزیراعظم نے کہا افغانستان اب استحکام کی طرف جائے گا یا افراتفری کی طرف۔

 وزیر اطلاعات کے مطابق  وزیراعظم نے کہا ہے دنیا افغانستان کی نئی حقیقت تسلیم کرلے تو دنیا کو فائدہ ہوگا، وزیراعظم نے کہا دنیا نے افغانستان کو افراتفری میں چھوڑ دیا تو بڑا مسئلہ جنم لے گا۔

تازہ ترین