فلم سیتا میں کن کن اداکاراؤں کو کردار دینے کے لیے پیشکش کی گئی تھی اس کی وضاحت اسکرین پلے رائٹر منوج منتشر کی جانب سے آگئی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس تنازع کو ختم کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منشتر نے فلم کے کردار کے لیے کسی بھی اداکارہ کو پیشکش کی خبروں کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ نہ تو اس کے لیے کبھی دپیکا پڈوکون کو پیشکش کی گئی تھی اور نہ ہی کرینہ کپور خان کو اس کے لیے منتخب کرنے کا سوچا گیا تھا۔
منوج منتشر نے واضح کیا کہ اس فلم کے لیے فلم سازوں نے ہمیشہ اسی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اس کردار کو کنگنا رناوت نبھائیں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فلم کے بارے میں یہ اطلاعات آئیں تھیں کہ اس فلم کو پہلے کرینہ کپور خان کرنے والی تھیں تاہم ان کی جانب سے پیشکش ٹھکرائے جانے کے بعد کنگنا رناوت کو سیتا کا کردار دیا جائے گا۔
تاہم اب اسکرین پلے رائٹر منوج منتشر کا کہنا تھا کہ میں اس بارے میں پرجوش ہوں کہ اس کردار کو کنگنا نبھائیں، کیونکہ وہ ہماری اولین ترجیح ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے افواہیں زیرگردش ہیں کہ اس پروجیکٹ کے لیے پہلے کرینہ کپور خان اور دپیکاپڈوکون سے رابطہ کیا تھا، تاہم یہ تمام باتیں افواہ اور بے بنیاد ہیں۔