• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر میر کااو آئی سی یوکے، کے ریجن ممبران کو عشائیہ

راچڈیل(نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری ناصر میر کی طرف سے پہلی مرتبہ او آئی سی یوکے، کے تمام ریجن ممبران کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک انصا ف کے عہدیداروں سمیت وزیر اعظم عمران خان کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر اور معروف بزنس مین انیل مسرت بھی خصوصی طو رپر شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کے سفر پر گامزن کر چکے ہیں، ملک ترقی کی شاہراہ پر تیزی کے ساتھ گامزن ہے ،آنے والے وقت میں ملک معاشی طو رپر ناقابل تسخیر قوت بن کر ابھرے گا ، حکومت کو سنگین مسائل ورثے میں ملے جنہیں سلجھانے کے لیے بھر پور جدوجہد جاری ہے۔ عشائیہ کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کے نومبر میں دور ہ برطانیہ کے حوالے سے انتظامات اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کا برطانیہ آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا جسے لوگ صدیوں یاد رکھیں گے کیونکہ عمران خان کرپشن کے خلاف ننگی تلوار اور ظلم کے سامنے سینہ سپر ہے ،انہوں نے کہا کہ مشکل وقت تیزی کے ساتھ گزر رہا ہے، اچھا وقت آنے والا ہے ،ہم خدا کی رحمت سے مایوس نہیں اور وہ وقت بھی دور نہیں جب پاکستان دنیا میں ایک خوشحال ، باوقا ر اور خود مختار ملک بن کر ابھرے گا اور دنیا عمران خان کی صلاحیتوں کا برملا اعترا ف کرتی نظر آئے گی ۔
تازہ ترین