• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، اس کی تنظیم سازی مکمل ہونا بہت ضروری ہے۔کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ہمیں ﷲ تعالیٰ نے فتح سے نوازا ہے۔جب تک اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائے گا ملک میں ایسے ہی مہنگائی ،بیروزگاری اور لاقانونیت ہو گی۔جو شخص اپنی بات پر قائم نہیں رہتا، یوٹرن کو فخر سمجھتا ہے اس کے دور حکومت کو کو ئی بہتر دور نہیں کہہ سکتا۔ اپنی صدارت میں بہاولپور ڈویژن کےتنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاآنے والا وقت ہمارا ہے اس کیلیے محنت اور پارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا۔میں تکبر یا غرور کی بات نہیں کررہا ہے ،بات عزم کی ہے۔اگر ملک کے نوجوان اپنا نظریہ بنالیں تو پاکستان بدل جائے گا۔میں آپ کو لکھ کر دینے کو تیار ہوں جس مقصد کےلئے پاکستان بنایا گیا تھا وہ پورا ہو جائے گا۔پاکستان ترقی کی منازل کی طرف چل پڑے گا۔انہوں نے چینی میں ہاتھ ڈالا تو وہ پچاس روپے سے بڑھ کر سو روپے سے اوپر چلی گئی۔بجلی میں ہاتھ ڈالا تو 9روپے یونٹ سے 22روپے یونٹ ہو گئی۔گھی میں ہاتھ ڈالا تو 150روپے سے 350 روپے کلو سونا بنادیا۔ڈالر میں ہاتھ ڈالا تو 100 روپے سے 170روپے تک سونا بنادیا۔

تازہ ترین