• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاتلانہ حملہ کیس کے ملزم کوعدم ثبوت کی بناء پربری کر دیا گیا

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاورمحمدساجدنے قاتلانہ حملہ کیس کے ملزم کوعدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ملزم کی جانب سے عمادالدین چمکنی ایڈووکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم نسیم اختر پر الزام ہے کہ اس نے کچھ عرصہ قبل تھانہ متنی کی حدود میں مدعی نسیم اختر پرفائرنگ کی اوردستی بموں سے حملہ کیاتھا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پراسے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔
تازہ ترین