• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمان کا ملک میں بیروزگاری میں اضافے پر تشویش کا اظہار

نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے ملک میں بیروزگاری میں اضافے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کی شرح میں اضافہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بیروزگاری کے اعداد وشمار کسی نجی ادارے کے نہیں حکومت کے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ یہ ایک کروڑ نوکریاں دینے آئے تھے، بیروزگاری اور بدحالی دے رہے ہیں، ادارہ شماریات کے مطابق 2018 میں بیروزگاری کی شرح 5 اعشاریہ 8 فیصد تھی، 2019 میں بیروزگاری کی شرح 6 اعشاریہ 9 فیصد رہی، بیروزگاری کے 2020-21 کے اعداد وشمار مزید خوفناک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بیروزگاری کی شرح سب سے زیادہ ہے، اس حکومت میں نوکریاں صرف وزیراعظم کے دوست احباب کو ملی ہیں۔

تازہ ترین