• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، جیکولین فرنینڈس دوبارہ طلب

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بھارتی انسداد معاشی جرائم کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو منی لانڈرنگ کیس میں 25 ستمبر کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیکولین فرنینڈس سےکروڑوں(بھارتی) روپےکے فراڈ کرنے والے ملزم سکیش چندر شیکھرکےکیس میں تفتیش کی جاری ہے اور اس سلسلے میں اداکارہ سے 30اگست کو بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نئی دہلی میں 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی تھی۔بھارتی میڈیا کیرپورٹ کے مطابق جیکولین کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے کیونکہ پہلے ان کی پوچھ گچھ مکمل نہیں ہوئی تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ نورا فتیحی کو بھی معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھاکہ جیکولین فرنینڈس کیس میں ملوث نہیں بلکہ وہ مقدمے کی مبینہ گواہ ہیں اس لیے ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔