• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدرسہ طالبہ زیادتی کیس؛ معلمہ کی ضمانت منظور

راولپنڈی(جنگ نیوز) پیرودھائی کے جامعہ طوبیٰ ضیاء البنات کی طالبہ سے زیادتی کیس میں مدرسے کی معلمہ کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک اعجاز آصف نے دینی مدرسہ جامعہ طوبیٰ ضیاء البنات کی 16سالہ طالبہ مسماۃ مسکان نثار کے ساتھ مبینہ زیادتی کیس میں شریک ملزمہ خاتون ٹیچر عشرت حنیف کی ضمانت منظور کرلی ہے، عدالت نے ملزمہ کو ایک لاکھ روپے مالیت کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانیکا حکم دیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمہ نے تفتیش میں مکمل تعاون کیا، اس لئے اسے جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، ملزمہ کا پولی گرافی ٹیسٹ بھی ہوچکا، خاتون ہونے کے ناطے بھی ملزمہ ضمانت کی حق دار ہے، عدالتی فیصلے کے بعد ملزمہ کے ضمانتی مچلکے بھی عدالت میں جمع کرا دیئے گئے، جنہیں عدالت نے منظور کر لیا۔

اہم خبریں سے مزید