• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ نیوزی لینڈ کا، نقصان پاکستان کا، آخر کیوں؟


نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے اچانک ہی دورہ پاکستان کیوں منسوخ کردیا؟ اس کے اصل محرکات کیا تھے؟ پاکستان کرکٹ کو نیوزی لینڈ کے فیصلے سے کیا نقصان پہنچا ہے؟ جیو نیوز نے پاکستان کرکٹ کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ دیا۔

جیو کی دو گھنٹے طویل خصوصی ٹرانسمیشن میں پاکستان کے 2 سابق چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا اور خالد محمود نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کے دیگر شرکاء میں سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید، سابق کرکٹر سکندر بخت، اسپورٹس جرنلسٹ ماجد بھٹی اور سید یحیٰ حسینی نے اظہار خیال کیا۔

توقیر ضیا نے واضح موقف اختیار کیا اس معاملے میں جو کچھ بھی ہوا وہ سب حکومتی سطح پر ہوا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ یا کھلاڑیوں کو ذمے دار نہیں سمجھتا ہوں۔

سکندر بخت نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر سخت غصہ ہے، ہمیں اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار عالمی سطح پر کرنا ہوگا۔

یحیٰ حسینی نے کہا کہ ماضی میں بھی کئی اہم امور پر پی سی بی نے آئی سی سی سے دوٹوک انداز میں بات کی ہے، اس بار بھی ایسا ہی کچھ کرنا ہوگا۔

اس سے قبل عاقب جاوید نے کہا کہ منی پی ایس ایل کروانا بہترین حل ہے، غیر ملکی پلیئرز کو اِسی گراؤنڈ میں کھلائیں۔

خالد محمود نے تجویز دی تھی کہ سفارتی ذرائع سے نیوزی لینڈ حکومت سے دورہ ملتوی کرنے پر تفصیلات فوری مانگی جائیں۔

تازہ ترین