• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توقیر ضیا کا نیوزی لینڈ اور کھلاڑیوں کو ذمے دار ٹھہرانے سے انکار


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) توقیر ضیا نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کو ذمے دار ٹھہرانے سے انکار کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کرکٹ کا مقدمہ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے توقیر ضیا نے کہا کہ پاکستان سے سیریز منسوخ کرنے کے معاملے میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور پلیئرز کو میں ذمےدار نہیں ٹھہراؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ آگے ورلڈکپ ہے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، میرے خیال میں دہشت گردی ایک بہانہ ہے۔

پی سی بی کے سابق چیئرمین نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا بہانہ بورڈ سے اوپر کا کام ہے، ہمیں وہ فیصلہ کرنا چاہے جو قومی مفاد میں ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا پاکستان کا دورہ چھوڑ کر چلے جانے جیسا جو کچھ بھی ہوا ہے وہ حکومتی سطح پر ہوا ہے۔

توقیر ضیا نے یہ بھی کہا کہ کیا آئی سی سی آپ کے نقصان کا ازالہ کرنے کو تیار ہے؟ حکومتی سطح پر پاکستان کو چاہیے کہ احتجاج کرے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر برطانیہ نے نیوزی لینڈ کو منع کیا ہے تو وہ کیوں پاکستان آئیں گے؟

تازہ ترین