• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکل وان کی پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخ نہ کرنے کی تجویز

انگلینڈ کرکٹ کے سابق کپتان ٹیم مائیکل وان نے پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخ نہ کرنےکی تجویز دے دی۔

مائیکل وان نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ کے پاکستان میں میچ  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنا سمجھدارانہ فیصلہ ہوگا۔

سابق کپتان انگلش کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ اگر سفر کرنا غیر محفوظ ہے تو میچ منسوخ کرنے کی بجائے شفٹ کرنے چاہیئں۔

مائیکل وان نے کہا کہ پُرامید ہوں کہ مینز اور ویمنز ٹیموں کے میچز منسوخ کرنے کے بجائے کھیلے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین