• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہزار فلور ملوں کا حکومتی معاہدے پر دستخط سے انکار

اسلام آباد (حنیف خالد) پنجاب بھر میں ایک ہزار سے زائد فلور ملز مالکان نے محکمہ خوراک کے معاہدے پر دستخط کرنے سے معذرت کر لی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ آج 20ستمبر سے سرکاری گوداموں سے آبادی کی بنیاد پر گندم کا کوٹہ جاری ہو گا۔ اس فیصلے پر عمل کیا گیا تو اٹک کی فلور ملوں کو تین بوری فی رولر باڈی‘ جہلم کی فلور ملوں کو 9بوری فی رولر باڈی کوٹہ حکومت نے دینے کا معاہدہ لکھا ہے جبکہ راولپنڈی ڈویژن کی ایک سو سے زائد فلور ملز مالکان آج 9بجے صبح راولپنڈی‘ اسلام آباد‘ اٹک‘ چکوال‘ جہلم سے بھیرہ انٹر چینج پر اکٹھے ہونگے اور وہاں سے ایک کارواں کیلئے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے ہیڈآفس لاہور میں پہنچیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن کی طرح لاہور‘ گوجرانوالہ‘ فیصل آباد‘ ملتان‘ بہاولپور اور دوسری ڈویژنوں سے کم و بیش چار سو سے زائد فلور ملز مالکان آج دن 12بجے ہیڈ آفس کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم‘ چکوال سمیت پنجاب کے سبھی اضلاع کے فلور ملز مالکان نے اپنے اپنے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے پاس جا کر معاہدے پر دستخط کرنے سے معذرت کی ہے۔

تازہ ترین