• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، انگلینڈ کرکٹ سیریز منسوخ نہ کی جائے، مائیکل وان

لندن( نیوز ڈیسک)انگلینڈکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کو منسوخ نہ کرنےکی تجویز دے دی۔اپنی ایک ٹوئٹ میں سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ سیریز کو پاکستان کے بجائے متحدہ عرب امارت منتقل کرنا سمجھ دارانہ فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر سفر کرنا غیر محفوظ ہے تو میچز منسوخ کرنے کی بجائے یو اے ای منتقل کرنےچاہئیں۔یاد رہے کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان 13 اکتوبر سے شیڈول ہے جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے ما بین 2 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کھیلی جانی ہے۔
تازہ ترین