• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کڑوا گھونٹ تھا، راز جانتا ہوں، اعظم سواتی

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کڑوا گھونٹ تھا، راز جانتا ہوں، اعظم سواتی


اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بڑے میاں کے ہاتھ کی گھڑی اور چھوٹے میاں کے ہاتھ کی چھڑی بن گیا ہے‘چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان میں بات کررہے ہیں اور ہماری حکومت کا مقابلہ کررہے ہیں‘سیسہ پلائی دیوار بن کر مقابلہ کریں گے‘روک سکوتوروک لو‘مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن نے بھی الیکشن کمیشن کے خلاف باتیں کی تھیں، انہیں کتنے نوٹس جاری کیے گئے جو مجھے نوٹس دیا جارہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیسے ہوئی؟، راز جانتاہوں‘ہمیں کڑوا گھونٹ پینا پڑا‘ معاملات سامنے نہیں لانا چاہتے۔پیر کو وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے کئی معاملات کو شہباز شریف کی خواہش پر ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے‘ اس ادارے کو تباہی سے بچانا ہوگا‘اعظم سواتی نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سکندر سلطان، آئین اور قانون بالادست ہے یا آپ کی ذات‘کیا الیکشن کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے ووٹ کے حق سے محروم رکھنا چاہتا ہے؟ ۔ اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالہ سے انتخابی اصلاحات کے عمل پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، اپوزیشن کے مطالبہ پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی قائم کرکے آخری دفعہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات ہوں گے‘ اگلا الیکشن چوری کرنے کیلئے ای وی ایم لانے کا تاثر بے بنیاد ہے‘اپوزیشن کیوں ڈرتی ہے؟ جو مشین سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں ان کوقوم کو جواب دینا پڑیگا‘سب سے پہلے یہ بات پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہوئی، انہوں نے الیکشن ایکٹ 2017 کی ایک دستاویز دکھاتے ہوئے کہا کہ 2017 میں نواز شریف کی حکومت تھی اور انتخابی اصلاحات میں الیکشن ایکٹ 2017ء کی اصلاحات کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ذکر آیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ ہم نے وزیراعظم عمران خان سے بات کرکے اپوزیشن کے معتبر لوگوں سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

تازہ ترین