بھارتی ماڈل و اداکارہ عرفی جاوید کی روتے ہوئے سیلفی نے مداحوں کو پریشان کردیا۔
اپنے عجیب و غریب ملبوسات اور فیشن سے متعلق شہرت رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار اور بھارتی ماڈل و اداکارہ خبروں میں رہنے کا ہنر جانتی ہیں، حال ہی میں ان کی آنسوؤں سے بھری تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
ان تصاویر میں اداکارہ کے سر پر چوٹ کے نشان بھی نظر آرہا ہے۔ تاہم انہوں نے اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انہی پوسٹس میں عرفی نے ایک ایونٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں، مگر ان کی روتی ہوئی تصاویر نے فوراً ہی توجہ حاصل کر لی۔
سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس میں پوچھا کہ سب خیریت ہے یا نہیں۔