• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی کمپنی کو ایم ڈی سی اے ٹی چلانے کا ٹھیکہ، سینئر ممبران PMC مستعفی یا فارغ؟

اسلام آباد(بلال عباسی) پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے سینئر ممبران نے اشتہارات کی آخری تاریخ کے بعد شامل نجی کمپنی کو ایم ڈی سی اے ٹی چلانے کا ٹھیکہ دینے پر اعلیٰ سربراہوں سے اختلاف کے باعث اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے یا انہیں عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی رضا شاہ ، ممبر فنانس عبدالمجید کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا ہے جبکہ ممبر ایگزامینیشن ڈاکٹر طاہر قاضی کا کنٹریکٹ پی ایم سی نے ختم کر دیا ہے کیونکہ وہ سب ایم ڈی سی اے ٹی کو کنٹریکٹ دینے اور ٹیسٹنگ کو ادائیگی کرنے پر متفق نہیں تھے۔ تشخیص سروس عہدیداروں نے بتایا کہ ایک اور آئی ٹی عہدیدار حمزہ خواجہ کے سیکرٹری وزارت قومی صحت خدمات نے بھی پی ایم سی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں پی ایم سی کو ہدایت کی تھی کہ وہ نجی فرم کو کوئی ادائیگی نہ کرے کیونکہ کیس عدالت میں ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تمام سینئر ممبران نے معاہدے اور ادائیگیوں کی تکنیکی بنیادوں پر مخالفت کی تھی اور اسے پی پی آر اے قوانین کے خلاف دیکھا تھا ، تاہم ان کی تجاویز کو پی ایم سی کے اعلیٰ سربراہان نے مسترد کر دیا تھا۔

تازہ ترین