• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سےگراںفروشی پر آڑھتیوں کو آخری انتباہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے علی الصبح سبزی منڈی میں نیلامی کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے گراں فروشی پر آڑھتیوں کو آخری وارننگ جاری کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سبزی منڈی و عوامی مقامات پر سستے سیل پوائنٹس قائم کرینگے تاجر برادری اور ہول سیل ڈیلرز سرکاری نرخ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں انہوں نے کہا کہ شہریوں کیلئے منڈیوں میں نیلامی میں حصہ لینے کا نظام وضح کردیا ہے ہر شہری سستے داموں اشیاءخوردونوش خرید کرسکتا ہے۔
تازہ ترین