کراچی ورلڈ بک فیئر 18 دسمبر سے ایکسپو سینٹر میں شروع ہو گا
علم و ادب کے فروغ اور کتاب دوستی کے جذبے کو تازہ کرنے کے لیے پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن (PPBA) کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 جمعرات 18 دسمبر سے کراچی ایکسپو سینٹر میں اپنی شاندار روایات کے ساتھ آغاز کر رہا ہے۔ یہ عالمی کتب میلہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں علم، تحقیق اور فکری تبادلے کا ایک بڑا مرکز بننے جا رہا ہے۔