• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں لڑکیوں کو اسکول جانے سے روکنا غیر اسلامی ہوگا، عمران خان


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کو اسکول جانے سے روکنا غیر اسلامی ہوگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی خواتین مضبوط ہیں، دنیا انہیں وقت دے، وہ خود اپنے حقوق لے لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ افغان خواتین کو اپنے حقوق لینے میں ایک، دو یا تین سال لگ سکتے ہیں، طالبان کہہ چکے ہیں کہ خواتین کو قومی دھارے میں مرحلہ وار شامل کریں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ غیر مستحکم افغانستان دہشت گردوں کے لیے آئیڈیل ہوگا، وہاں خانہ جنگی یا انسانی بحران ہوا تو مہاجرین پاکستان کے لیے مسئلہ ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلنے سے افغانستان میں پائیدار امن ہوگا، 20 سالہ خانہ جنگی کے بعد نئی حکومت کو اقتدار میں آئے ایک ماہ ہی ہوا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ افغانستان میں بڑا انسانی بحران پیدا ہونا ہے، وہاں انسانی بحران کی وجہ سے فوری مہاجرین کا مسئلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دوسرا مسئلہ جامع حکومت کا نہ ہونا ہے، جامع حکومت نہ ہونے سے خانہ جنگی کا خطرہ ہے، جس کا اثر پاکستان پر بھی ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ غیر مستحکم افغانستان دہشت گردوں کے لئے آئیڈیل جگہ ہوگی، جو پریشان کن ہے۔

تازہ ترین