• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا نے ’کووڈ 19 ویکسینیشن پاس‘ متعارف کروادیا

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ’کووڈ 19 ویکسینیشن پاس‘ متعارف کروا دیا۔

ترجمان نادرا کے مطابق کورونا ویکسینیشن پاس جدید طرز اور عالمی معیار کا ہے، اسے کیو آر کوڈ سے منسلک کیا گیا ہے۔ 

ترجمان نادرا نے بتایا کہ کیو آر کوڈ کی اسکیننگ سے شناختی کارڈ، پاسپورٹ نمبر اور ویکسین کی تفصیل سامنے آجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ویکسینیشن پاس‘ بیرون ممالک جانے والے کسی بھی اتھارٹی کو چیک کروا سکتے ہیں، جعل سازی سے ویکسینیشن کارڈ میں کیو آر کوڈ نہیں لگایا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نادرا وہی ویکسینیشن کارڈ جاری کرتا ہے جس کی انٹری ویکسینیشن مراکز میں ہوتی ہے۔

تازہ ترین