• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان’کامن ویلتھ‘کی عالمی مہم ’جوائن دی کورس‘ کا حصہ بن گئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بچوں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ماضی میں کردار ادا کرنے والی ماہرہ خان گھریلو تشدد اور جنسی استحصال کے خلاف ’کامن ویلتھ‘ کی عالمی مہم کا حصہ بن گئیں۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ وہ ’کامن ویلتھ‘ اور ’جینٹل فورسز‘ نامی تنظیم کے تعاون سے چلنے والی عالمی مہم کا حصہ بن گئیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر مذکورہ مہم کا حصہ بننے کے حوالے سے متعدد پوسٹس کیں، جن میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ ’کامن ویلتھ‘ کے تحت شروع کی گئی مہم ’جوائن دی کورس‘ کا حصہ بن چکی ہیں۔ماہرہ خان نے ویڈیو میں اپنا تعارف کرانے کے بعد کامن ویلتھ ارکان ممالک کے افراد کو مہم کا حصہ بننے کی دعوت بھی دی۔اسی طرح انہوں نے ’جوائن دی کورس‘ نامی مہم سے متعلق دیگر دو پوسٹس بھی کیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں انہوں نے لوگوں کو پیغام دیا کہ وہ گھریلو تشدد اور جنسی استحصال سمیت دیگر مسائل پر خاموش رہنے کی روایات کو ختم کرکے آواز بلند کریں۔ماہرہ خان جس مہم کا حصہ بنی ہیں، اسی مہم میں برطانوی، آسٹریلوی اور دیگر ممالک کی شوبز، اسپورٹس اور متعدد انفلوئنسر شخصیات شامل ہیں۔’جوائن دی کورس‘ نامی مہم پاکستان، بھارت، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا سمیت دنیا کے 54 ممالک ارکان پر مشتمل تنظیم ’کامن ویلتھ‘ نے سماجی ادارے ’جینٹل فورس‘ کے تعاون سے شروع کی ہے۔

دل لگی سے مزید