• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ایک ٹیسٹ کیس ہے، بلاول

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عالمی یوم امن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے۔اگر دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا ہے تو اقوام متحدہ کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ایک ٹیسٹ کیس ہے۔مشرق وسطی سے وسطی ایشیا تک دنیا کو قیام امن کے حوالے سے بڑے چیلنجز درپیش ہیں جن کا مشترکہ کاوشوں سے حل نکالنا ہوگا۔ عالمی یوم امن پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی یوم امن کے موقع پر آج مقبوضہ کشمیر کے عوام بدترین بھارتی جارحیت کا سامنا کررہے ہیں۔

تازہ ترین