• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی

کراچی، اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر،جنگ نیوز)کراچی اور لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی،ملک میں مزید 81اموات، 1ہزار 897نئے کیسز، مثبت شرح 4ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے لاہور سمیت مختلف شہروں سے اضافی پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، 22 ستمبر سے لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں سے کورونا کی اضافی پابندیاں اٹھالی جائیں گی۔دوسری جانب کراچی اور لاہور میں کورونا کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی اور لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد پر آگئی۔ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46 ہزار 231ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 1897 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 81 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.22 سے کم ہوکر تقریباً 4 رہ گئی،اس کے علاوہ وبا سے متاثرہ تشویش ناک کیسز کی تعداد 4846 ہے۔

تازہ ترین