• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سے پنجاب اسمبلی کے 29 رکنی وفد کی ملاقات

پنجاب اسمبلی کے 29 رکنی وفد نے کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 29 رکنی وفد میں 18 پی ٹی آئی، 6 ن لیگ اور 4 پی پی کے اراکین شامل تھے۔

دوران ملاقات وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت نصاب کی تشکیل صوبائی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نصاب یکطرفہ نافذ کرنا چاہتی تھی، یہ ہی وجہ تھی سندھ حکومت نے اسے اپنانے سے انکار کردیا۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہمارے طلبہ کی اکثریت سندھی میڈیم میں تعلیم حاصل کررہی ہے، مادری زبان میں تعلیم کو تدریس کا سب سے موثر ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا نصاب پہلے ہی وضع کرلیا ہے، جس میں مزید بہتری لائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی 16 ملین ظاہر کی گئی، جو غلط تھی، ہم کراچی کے حقوق کے لیے لڑرہے ہیں تاکہ اصل آبادی کو حق مل سکے۔

تازہ ترین