• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ کا پاکستان کیلئے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنیکا اعلان

کراچی(این این آئی)تھائی لینڈ حکومت نے پاکستان سے آنے والے فضائی مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیاہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس سلسلے میں تھائی لینڈ کے سفارت خانے نے پاکستان کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا،تمام مسافروں کو تھائی لینڈ میں 14دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔تھائی لینڈ سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والوں کے لیے تمام ویزہ کیٹگریز کی سروس 20ستمبر سے بحال کردی گئی ہیں۔ نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق کورونا احتیاطی تدابیر کے لیے تمام مسافروں کو تھائی لینڈ میں 14دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ فوکیٹ، سموئی اور سنڈوکس سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر جانے سے متعلق ٹورازم اتھارٹی آف تھائی لینڈ کے احکامات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید