• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیرے، قیمتی گھڑیاں اور الیکٹرانک اشیاء اسمگل کرنے کے الزام میں مسافر گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز جناح ایئر پورٹ نے ہیرے، قیمتی گھڑیاں اور الیکٹرانک اشیا ء اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں کراچی کے رہائشی زاہد خلیل کو گرفتار کر لیا ہے ، ترجمان کسٹمز کے مطابق ایمرٹس ایئر لائن کے ذریعے دبئی سے آنے والے مسافر زاہد خلیل کی سامان کی تلاشی کے دوران اس کے سامان سے 136کیرٹ کے ہیئرے ، گھڑیاں اور ۔ الیکٹرانک اشیا ء برآمد ہو ئیں ، اس سامان کی مجموعی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہے ، کسٹمز ترجمان کے مطابق مسافر سے ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اسمگلنگ کے سامان کا فنانسر کوئی اور ہے جو کہ اسی فلائیٹ پر موجود ہے جس پر کسٹمز نے اسے بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تازہ ترین