• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ علی خان کی وادیٔ کشمیر سے فکر انگیز پوسٹ

بالی ووڈ کی خوبرو اور نوجوان اداکارہ سارہ علی خان نے  سیر سپاٹوں کیلئے وادیٔ کشمیر کا انتخاب کیا، اور اس دوران انہوں نے ایک فکر انگیز پوسٹ بھی شیئر کی۔

سارہ علی خان کی کشمیر سے جاری پوسٹ تمام مذاہب کے حوالے سے تھی، تصویروں میں سارہ کو مسجد ، گردوارہ ، مندر اور چرچ میں عبادت کرتے  دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے جنت نظیر وادی سے متعلق شعر بھی پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا۔

اگر فردوس بر روئے زمیں است

ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است

 ترجمہ، اگر زمین پر کوئی جنت ہے تو ، وہ یہی ہے، یہی ہے ، یہی ہے۔


 اداکارہ سارہ علی خان نے کشمیر کی تعریف کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں اسے جنت بھی کہا۔

واضح رہے کہ سارہ علی اداکارہ امریتا سنگھ اور اداکارہ سیف علی خان کی بیٹی اور منصور علی خان پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کی پوتی ہیں۔

تازہ ترین