پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ منشا پاشا کو مداح بھارتی اداکارہ سارہ علی خان سے مشابہہ قرار دے رہے ہیں۔
منشا پاشا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں انہیں یہ پیغام موصول ہوا کہ آپ پاکستان کی سارہ علی خان ہیں۔
جواب میں منشا نے کہا کہ ’مجھے ایسا نہیں لگتا ہاں مگر میں نے اپنے لیے ایسی بات کافی بار سُنی ہے۔
واضح رہے کہ منشا پاشا حال ہی میں سماجی کارکن جبران ناصر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔
منشا پاشا نے کئی ڈاموں کے ساتھ فلم ’چلے تھے ساتھ‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ‘لال کبوتر’ میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
دوسری جانب سارہ علی خان بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، وہ سیف علی خان کی بیٹی ہیں۔