• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار بلال سعید گلوکاری کی دُنیا کے بعد سوشل میڈیا پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود بلال سعید کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بلال سعید کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُنہیں ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

گلوکار کی اس کامیابی پر اُن کے لاکھوں پرستاروں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی جارہی ہے۔

بلال سعید کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے ابھی تک 887 پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کے میوزک پراجیکٹس کے حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر شامل ہیں۔

گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جن صارفین کو فالو کیا ہوا ہے اُن کی تعداد صرف 49 ہے، جن میں خاص دوست اور عزیز شامل ہیں۔

تازہ ترین