• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27سماج دشمن پکڑے گئے، پولیس نے منشیات و اسلحہ بر آمد کر لیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)27سماج دشمن پکڑ ے گئے۔ ٹریفک پولیس اور تھانہ سول لائنز پولیس نے ملزم گرفتار کرکے گاڑی سے اسلحہ پسٹل 30بور مع گولیاں اور 24بوتل شراب برآمد ، راولپنڈی پولیس نے 2اشتہاری مجرموں اوراشتہاری مجرم کو فرار کروانیوالے ایک ملزم کوگرفتار ،تھانہ ائر پورٹ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3ملزموں کو گرفتار کرکے شناخت پریڈ کیلئے انہیں جیل منتقل کردیا، راولپنڈی پولیس نے 14ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5کلو سے زیادہ چرس ، 25لیٹر اور15بوتل شراب برآمد ،تھانہ سٹی پولیس نےچوری کے مقدمہ میں مطلوب 2ملزمون کو گرفتار کرکے 2موبائل فون برآمد جبکہ راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید